مزید خبریں

کوئٹہ ،کسٹم نے منشیات برآمد کرلی

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کسٹمز حکام کے مطابق کلکٹرکسٹمز پروینٹو خالد حسین جمالی کی ہدایات پر موبائل اسکواڈ نے کوئٹہ کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 105کلوگرام چرس، 5کلو افیون شامل ہے، پکڑی گئی منیشات کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔