مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،ٹرک اورپولیس موبائل کی ٹکر ،5اہلکار زخمی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈی ایس پی سٹی ٹنڈوالٰہیار عبدالقادر میمن نے ٹنڈوالٰہیار کے بائی پاس کے مقام پر بقاڈاھری کے قریب پولیس ہیڈ کوارٹرکی موبائل سر کاری کام کے سلسلے میں جا رہی تھی کہ میر پور خاص سے آنے والے بجری سے بھرے ہو ے ٹرک نے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ پولیس جوان شد ید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ڈاکٹر ز نے طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں حید رآباد سول اسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں میں غلام مصطفی پٹھان، سجاد ڈرائیور ، خادم حسین اور شوکت زخمی ہو نے والوں میں شامل ہیں اور ٹر ک ڈرائیور کو جلد گر فتار کر لیا جائے گا ۔