مزید خبریں

بدین، آئی جی سندھ کا آبائی علاقہ بے امنی کا گڑھ بن گیا

بدین(نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا آبائی علاقہ بے امنی اور منشیات فروشی کا گھڑ بن گیا، کھوسکی شہر میں شٹر بند ہڑتال مظاہرہ اور دھرنا تھرکوئل شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔بدین کے شہر کھوسکی میں بے امنی اور منشیات فروشی کے خلاف شہر میں شٹر بند ہڑتال کی گئی اور اس موقع پر شہریوں نے تاجر اور سماجی رہنماؤں عبدالرحمان قائم خانی علی اکبر بھوت عرفان قائم خانانی شہباز پٹھان ادریس باجوا زوالفقار کھٹی کی قیادت میں شہر سے تھرکویل بائی پاس تک پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا۔ دھرنے کے باعث تھر کوئل شاہراہ پر کراچی، بدین اور حیدرآباد روٹس پر چلنے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔اس موقع پر احتجاجی شرکا کا کہنا تھا کہ کھوسکی اور گردونواح کے علاقے بے امنی اور منشیات فروشی کا گھڑ بن گئے ہیں ۔شرکا نے بے امنی اور منشیات فروشی کا الزام پولیس پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ بااثر افراد کو خوش کرنے کے لیے گزشتہ چار سال سے مقامی تھانہ پر ایک ہی ایس ایچ او تعینات ہے پولیس کی نااہلی غفلت اور رشوت خوری کے باعث بے امنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی گئی ہے۔ شرکا نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا گھر اور علاقہ ہے وہ بے امنی کے خلاف نوٹس لیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔ ڈی ایس پی ٹنڈوباگو اقبال شیخ نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی شرکا سے مزاکرات کیے اور ان کو بے امنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد شرکا نے دھرنا ختم کر دیا۔