مزید خبریں

زرعی پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے کسانوںکا معاشی قتل کیا گیا،سید محرم علی

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) حکمرانوں نے سندھ کوتباہ کردیاہے اورسندھ میں زرعی پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے سندھ کے کسانوں،محنت کشوں کا معاشی قتل کیا گیا ہے۔ اس خیالات کا اظہار فنکشنل مسلم لیگ ضلع خیرپور کے صدر سید محرم علی شاہ لکیاری اوریونین کائونسل سیٹھارجہ بالا کے جی ڈی اے کے نامزدضلع کائونسلرکے امیدوارمیان اختر حسین پیرزادہ،چیئرمین کے امیدور ڈاکٹر ذاکرحسین سولنگی،وائس کے امیدوار جام مقبول حسین سھتو جنرل وارڈ کے کائونسلر کے امیدوارسلیم رضا سولنگی،احسان سھتو،پرویزاحمد خاکی،نور احمد جانوری اور دیگراں نے گائوں سائین دادسولنگی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ مخالف بھوکھلاٹ کا شکار ہوگئے اور سازشیں شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو عوام نے انتخاب سے پہلے ہی مسترد کردیا اور جھوٹے واعدے کرنے والوں کو عوام 26 جون کو ہمیشہ کے لیے مسترد کریں گے اور اس د ن ہمارے فتح کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 14 برس سے سندھ پر قابض رہنے والوں نے سندھ کے شہروں اور دیہاتوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا اور کوئی بھی بنیادی مسائل حل نہیں ہوا ہے۔