مزید خبریں

ہیم ٹیکسٹائل ، ٹیک ٹیکسٹائل ، ٹیکس پر وسس نمائش شروع ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیکسٹائل کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہیم ٹیکسٹائل ،ٹیک ٹیکسٹائل( Techtextil ) اورٹیکس پروسس( Texprocess )کامشترکہ ایڈیشن منگل21جون سے فرینکفرٹ میں شروع ہوگیا۔یہ نمائش 24جون تک جاری رہے گی۔ دوسال کووڈ 19سے دنیا بھر کے زیادہ ترممالک بری طرح سے متاثر رہنے کے بعد اب ایک نئی آب وتاب کے ساتھ ایک ساتھ تین شعبوں پر مشتمل نمائش فرینکفرٹ میں یکجا ہونے کے لیے پرجوش ہیں،میسے فرینکفرٹ ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے تجارتی میلوں میں عالمی منڈی کا رہنما ہے اورمیسے فرینکفرٹ کی زیرقیادت یورپی خریداروں کے اس سب سے بڑے میلے سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان سے بھی مینوفیکچررز اورخریداروں نے فرینکفرٹ، جرمنی کا رخ کرلیا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی نمائش سے یورپی خریداروں کے رجحانات،فیشنز اورترجیحات کا اندازہ ہوتا ہے اور پاکستانی ایکسپورٹرزکو بڑے پیمانے ایکسپورٹ کے آرڈرزبھی ملتے ہیں اور پرانے آرڈرزکی بھی تجدید ہوتی ہے۔ ہیم ٹیکسٹائل کی منتظم جرمن کمپنی میسے فرینکفرٹ کے پاکستان میں نمائندے عمرہادی صلاح الدین نے بتایا کہ پاکستان گزشتہ47سال سے ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کررہا ہے،پہلی مرتبہ پاکستان نے ہیم ٹیکسٹائل میں 1975میں شرکت کی تھی۔ عمرہادی صلاح الدین کا کہنا ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں ہرسال نمائش کنندگان کی تعداد میں اضافہ ہوتاہے جبکہ زائرین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اب جبکہ دوسال کے بعدہیم ٹیکسٹائل ،ٹیک ٹیکسٹائل اورٹیکس پروسس نمائش کا انعقاد ہونے جارہا ہے تو دنیابھر کی طرح پاکستانی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز،ایکسپورٹرزہیم ٹیکسٹائل ،ٹیک ٹیکسٹائل اورٹیکس پروسس میں شرکت کے لیے بے چین ہیں اورپاکستان سے تمام مینوفیکچررز سمیت وزیٹرزبھی فرینکفرٹ پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی فیشن اور ٹیکسٹائل کی صنعت پائیدار ترقی کے لیے ایجنڈا 2030 کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کو ہمارے دنیا بھر کے ٹیکسٹائل واقعات میں ضم کیا جانا چاہیے۔