مزید خبریں

معاشرے کو مثبت سوچ ہی خوشگوار بناسکتی ہے ،ڈاکٹربرکت لغاری

کوٹری (نمائندہ جسارت) معاشرے کو مثبت سوچ ہی خوشگوار بنا سکتی ہے جس سے مختلف جسمانی اور ذہنی امراض کی بیماریوں پر قابوپاکر لوگوں کی زندگیوں کو بچایا اور پرسکون بنایا جاسکتا ہے ۔اس حوالے سے ڈی ایچ کیو بلاول میڈیکل کالج اسپتال کوٹری کی جانب سے اور سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ سیمینار کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفیسر ڈی ایچ کیو ڈاکٹر برکت علی لغاری نے کی اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کل کے حالات میں جہاں ہر فرد ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ وہ یہ ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرتے اور خودکشی کرلیتے ہیںاس لیے ہم نے یہ سیمینار منعقدکرایا ہے جس میںمینٹل ہیلتھ پر مختلف پروفیسر زآکر ہمارے اسپتال کے ڈاکٹروں کو ذہنی امراض کے بارے آگاہی اور تربیت دیںتاکہ ان کے پاس اگر کوئی ڈپریشن کا مریض آئے تو اس کو کیسے ٹریٹ کرے اور اس کو ذہنی بیماری سے کیسے بچایا جاسکے۔سیمینارسے مختلف پروفیسرز نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل خودکشی کا رجحان ذہنی پریشانی کے سبب بڑھ رہا ہے یہ صرف ایک عمر کی حد تک نہیں ہے بلکہ چھوٹے بچوں سے بڑی عمر کے لوگ بھی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوکرخودکشی کرتے ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ معاشرے میں ہر فرد ایک دوسرے سے تعاون کریںگے تو مسائل حل ہوںگے اور لوگ ذہنی امراض کی بیماریوں سے دور رہیں گے ۔ اس موقع پر سیمینار میں مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر ارشاد کھوکھر، ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر ونود کمار، پرنسپل بلاول میڈیکل کالج ڈاکٹر اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جامشورو رفیق سولنگی ،ڈاکٹر طفیل، پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد جونیجو، پروفیسر ڈاکٹر معین الدین، ڈاکٹر عبدالرب شیخ، ڈاکٹر نثار کھوکھر، ڈاکٹر بچل شیخ، ڈاکٹر عرفان جانوری، ڈاکٹر ادیبا سمیت ڈی ایچ کیو بلاول میڈیکل کالج اسپتال کے اسٹاف نے شرکت کی۔ سیمینار میں آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورانہیں سندھ کی ثقافت اجرک پیش کی گئی ۔آخر میں مہمانوں کیلیے کھانے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔