مزید خبریں

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج طلب

اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دن3 بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس ان کیمرہ ہو گا، قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول حکومت کے حکام قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے اجلاس میں شرکت سے متعلق پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو خطوط لکھ دیے ہیں۔ اجلاس میںاعلیٰ عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔ جس میں آئندہ کی حکمت عملی مشاورت سے طے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے ایوان میں منعقد کرنے کے حوالے سے تحریک منظور کی گئی تھی۔ تحریک وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی تھی۔