مزید خبریں

سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتی ہے، عبدالرشید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹ کمیٹی کے عدالت میں جمع کرائے گئے منٹس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،سلیکٹ کمیٹی کا ممبر ہوں،اجلاس میں کوئی متفقہ فیصلہ نہیں ہوا ہے، سید عبدالرشید نے کہا کہ یہ کچھ سیاسی جماعتوں اور سندھ حکومت کا گٹھ جوڑ ہے انتخابات سے فرار ہونے کے لیے،سلیکٹ کمیٹی میں واضح موقف دیا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہییں،میرے موقف کو سلیکٹ کمیٹی کے منٹس میں شامل نہیں کیا گیا، جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل140اے کے تحت سندھ حکومت اختیارات لوکل گورنمنٹ کے حوالے کرے۔