مزید خبریں

توہین عدالت کا معاملہ ایس ایچ او نیو کراچی طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایچ او نیو کراچی کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ، عدالت نے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر پر ایس ایچ او نیو کراچی کو طلب کر لیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ وسطی نے 22 جون کو ایس ایس او کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار کاکہناہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او نیو کراچی نے میرا بیان قلم بند نہیں کیا، محمد وسیم دھوکا دہی، بددیانتی اورفراڈ کی نیت سے میری گاڑی کو ہڑپ کرگیا ہے،میں وسیم سے اپنی رقم واپس مانگنے گیا تو مجھے دھمکیاں دیں، عدالت نے ایس ایچ او نیو کراچی کو حکم دیا کہ مدعی مقدمہ کا بیان لیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر جرم بنتا ہے تو مقدمہ درج کیا جائے، درخواست گزار عدالت کے حکم پر متعدد بار تھانے گیا لیکن ایس ایچ او نے بیان ریکارڈ نہیں کیا۔