مزید خبریں

قلعہ عبداللہ کا نائب تحصیلدار عبدالستارمشوانی قتل

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے نائب تحصیلدار قلعہ عبداللہ عبدالستار مشوانی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے تھانہ خالق شہید تھانہ کی حددو کلی محمد شہی کے قریب ڈگری کالج کے عقب میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پرفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعہ میں گاڑی میں سوار دوسرا شخص سرور بنگلزئی محفوظ رہا۔ ادھر بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سندھ سے تعلق رکھنے والے2 مزدوروں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ لیویز کے مطابق تینوں مزدور کیچ کے علاقے ہوشاب میں زیرو پوائنٹ کے قریب سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔ پیر کی صبح 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح افراد ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ لیویز کے مطابق مزدوروں کی شناخت عمران اور محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق میر پورخاص اورنوشہرہ فیروز سے بتایا جاتا ہے۔زخمی مزدور کا تعلق بھی میر پور خاص سے ہے۔ لیویز کے مطابق علاقے کی ناکا بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ 2 ہفتوں کے دوران بلوچستان میںمزدوروں پر حملے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔