مزید خبریں

روس چین کو خام تیل فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی جانب سے روس سے ریکارڈ مقدار میں خام تیل اور گیس کی خریداری جاری ہے۔ مئی میں روس چین کو خام تیل فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔روس کی جانب سے یوکرین جنگ کے بعد عائد ہونے والی امریکی و یورپی پابندیوں کے باعث چین کو رعایتی قیمت پر خام تیل فروخت کیا جارہا ہے۔روس کی جانب سے گزشتہ ماہ چین کو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ خام تیل فراہم کیا گیا، جس کے بعد وہ سعودی عرب کی جگہ چین کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیاہے۔