مزید خبریں

شام : اسدی فوج کی بس پر حملہ‘ 13 اہلکار ہلاک‘2 زخمی

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں اسدی فوج ک بس پر حملے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک ،جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ شام کے صوبے رقہ میں پیش آیا۔ فوری طور پر حملے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں عام طور پر داعش کے جنگجو ہی کارروائی کرتے ہیں اور انہوں نے اس سے قبل بھی کئی حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے ۔