مزید خبریں

مارکیٹیں جلد بند کرنے سے کاروباری طبقہ پریشان ہے،خرم شیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے میڈیا کارنر پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کی طرف چلی گئی ہے،سندھ کا کاروباری طبقہ حکومتی نوٹیفکیشن پر پریشان ہے مارکیٹس اورریسٹورنٹس کو وقت سے پہلے بند کیاجارہا ہے، یہ طبقہ کووڈ سے بھی سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے پی ٹی آئی کے الیکٹرک کو 2100میگاواٹ بجلی دیتی تھی اس حکومت نے کراچی کی بجلی بھی چھین لی ہے، عمران خان نے کووڈ کے دوران بھی معیشت کاپہیہ چلایا، یہ حکومت ملکی معیشت نہیں چلاسکے ان سے حکومت نہیں چل رہی ان کا زورصرف نیب کیسز ختم کروانے پر ہے ان کوعوام سے کوئی غرض نہیں۔