مزید خبریں

پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،مخدوم معروف ولہاری

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)یونین کونسل بیگن جروار کا ووٹ پی پی پی کے چاہنے والوں کا ووٹ ہے پی پی پی کے نامزد امیدواروں کا پینل بھاری اکشریت سے کامیابی حاصل کر کے اپنے مخالفین کی ضماتیں ضبط کر ائیں گے الیکشن میں حصہ لینا ہر فرد کا حق ہے اور جمہوریت کا حسن بھی ہے کہ عوام اپنے حقو ق کے لیے میدان میں آکر اپنا حق حاصل کر نے کے لیے جہد وجہد کر یں، ہم محترمہ بے نظیر بھٹو کے چاہنے والے ہیں اور پی پی پی کے لیے ہمارے خاندان نے ہر دور میں قر بانی دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی کونسلر کے ممبر اور موجود بلد یا تی انتخابات میں پی پی پی کے نامزد ضلعی کونسل کا ممبر مخدوم معروف ولہاری نے اپنے ہائوس پر میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران کے سیاست کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر اس سیاست کی آڑ میں آپ جب ملکی سلامتی کو دائو پر لگائیں گے تو ہم سب سے بڑی رکاوٹ بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست بعد کی بات پہلے ریاست کا تحفظ جناح کو فرنگی ایجنٹ بھی ایسے ہی لوگ کہتے تھے، آپ کے جھوٹے فتوے وطن کی حفاظت کی خاطر جینے والوں پر حاوی نہیں آسکتے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر یں گے الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے حلقے میں پانی و سیوریج و سڑکوں کی تعمیرات سمیت بنیادی مسائل حل کرائیں گے پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول زرداری کے نظریے پر عمل پیرا ہیں ۔ علاقے کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے مختلف علاقوں میں پانی و سیوریج بنیادی مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بلاکسی رنگ و نسل و تفریق عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے علاقے میں جدید طرز کی تعمیر و ترقی کی جائے گی۔