مزید خبریں

حیدرآباد: ڈگری کے رہائشی کا جائداد میں حصہ دلانے کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈگری کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی نوید علی ‘ شبانہ‘ طلعت نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دیہہ177میں ہمارے داد ا کی23ایکٹرزرعی زمین‘ گھر پلاٹ اور دیگر ملکیت ہے جس میں ہمارے والد چچا کا حصہ ہے جبکہ چچا ذوالفقار‘ نثار‘ افتخار ودیگر نے زمین کے کھاتے رد وبدل کرکے ہمارے والد کو بے دخل کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملکیت میں والد کا حصہ ہے اس ملکیت میں 8 حصے دار ہیں ہمارے ساتھ دھوکا کیا گیا دادا کی جائیداد سے والد ستار کو حصہ دلایاجائے ۔