مزید خبریں

حیدرآباد:حیسکو نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طے کردیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو کانفرنس ہال میں شمع کمرشل ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی راجپوت کی سربراہی میں نواب الدین قریشی پر مشتمل 2 رکنی وفد نے حیسکو چیف ایگزیکٹو افسر نور احمد سومرو ودیگر افسران سے اولڈ لیاقت کالونی فیڈر پر لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر مکمل عمل کرنے کے حوالے سے ملاقات کی۔ وفد نے بتایا کہ اس فیڈر پر ہمارے 96 کنکشن ہیںاور لوڈ مینجمنٹ ساڑھے 7 گھنٹے کا شیڈول آج سے متفقہ طور طے کیا ہے ہمیں اس کے تحت بجلی دی جائے تاکہ ہمارا کاروبار چل سکے۔ حیسکو چیف نور احمد سومرو نے وفد کو یقین دلایا کہ 11 کے وی اولڈ لیاقت کالونی فیڈر پر آپکے تجویز کردہ اوقات کار کے تحت بجلی بندش کا لوڈ مینجمنٹ شیڈول طے کیا جارہا ہے اور اس پر مکمل عمل کروایا جائے گا۔آج سے 11 کے وی اولڈ لیاقت کالونی فیڈر پر بجلی بندش کا شیڈول متفقہ طور پر طے ہوا۔صبح :45 4 سے 7:15، دوپہر 1:45 سے 4:45 ، رات 9:15 سے 11:45 تک ڈھائی گھنٹے بجلی کی بندش ہو گی، ٹوٹل ساڑھے 7 گھنٹے بجلی بندش کا شیڈول طے ہوا۔ اس میٹنگ میں جنرل مینیجر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ فاروق رشید، چیف آپریٹنگ افسر، سرفراز احمد خان، ڈائریکٹر کمپیوٹر نادر علی خشک، ماجد جتوئی، ڈی ایم پلاننگ،ڈی ڈی پی ڈی سی غلام سرور انڑ،ایکسین گاڑی کھاتہ اختیار میمن،ایس ڈی او لیاقت کالونی وقاص ترین،پی ایس او عرفان کریم شیخ اور ترجمان حیسکو محمد صادق اکبر بھی موجود تھے۔