مزید خبریں

حیدرآباد:محکمہ تعلیم کی خالی سیٹیں ظاہر نہ کرنے کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد محکمہ تعلیم تعلقہ دیہی کی جانب سے خالی سیٹیں ظاہر نہ کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے تعلقہ دیہی سے تعلق رکھنے والے پی ایس ٹی‘ جے ایس ٹی امیداروں نے احتجاج کیا۔ ا س موقع پر سلیم جمالی‘ حاجن شورو‘ محمد سمیر ہالیپوٹہ‘ ایوب ہنگورو‘ اعجاز سومرو‘ رشید لغاری ودیگر نے کہاکہ سیکریٹری تعلیم سندھ غلام اکبر لغاری کی جانب سے محکمہ تعلیم حیدرآباد میں خالی نشستوں کی لسٹیں طلب کی گئی ہیں جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری حیدرآباد خالد حسین کی جانب سے سیکڑوں سیٹوں میں سے صرف 23 ظاہر کی گئی ہے جو غلط معلومات ہے تعلیمی وزیر سید سردار علی شاہ اور سیکرٹری تعلیم سندھ سمیت دیگر کو کمراہ کرنے کوشش کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اطلاع پر سندھ ایجوکیشن اور لٹریسی ڈپارنمنٹ نے بھی یہ لسٹ اپنی ویپ سائٹ سے ہٹا دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری حیدرآباد خالد حسین سمیت دیگر افسران کے خلاف غلط معلومات فراہم کرنے پر کارروائی کی جائے اور کسی ایماندار آفیسر کو مقرر کیا جائے۔