مزید خبریں

مقبوضہ کشمیر :قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید،2 روز میں تعداد 7 ہوگئی

سرینگر ( آ ن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین نوجوان شہید ہوگئے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا،دونوں نہتے کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی اورمحاصرے کے دوران شہید کیا گیا،دوسری جانب پلواما میں چادر اورچار دیواری کے تقدس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا، بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ اورگھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں پر بدترین تشدد کیا،قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد آپریشن کے دوران متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچایا۔ کپواڑہ ، پلواما اورنواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے اورمحاصرہ جاری ہے۔ واضح رہے بھارت کی دہشتگرد فورسز گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 نوجوانوں کوشہید کرچکی ہیں۔