مزید خبریں

سرکاری زمین اپنے نام منقتل کرانے کا الزام، بزدار اور ان کے بھائیوں کیخلاف مقدمات درج

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے گئے‘ مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کیلیے جعلی لیٹر تیار کرایا۔ 1986ء میں جعلی انتقالات درج کرانا ظاہر کیا اور زمین کو ہتھیا لیا۔ عثمان بزدار اور بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے مالیت کی900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنے نام منتقل کرائی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں 2 مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔