مزید خبریں

Jamaat e islami

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نےDSS PCI کی سرٹیفکیشن حاصل کر لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے پے منٹ کارڈ انڈسٹری، ڈیٹا سیکورٹی اسٹینڈرڈ (DSS PCI ) پر عمل درآمد کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ PCI ،QSA رسک ایسوسی ایٹس فرم کے ذریعے ،پے منٹ کارڈ اور ڈیٹا سیکورٹی کے حوالے سے ایک بین الاقوامی معیارکی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی کی طرف سے دیا گیاہے جو کہ پے منٹ کارڈ انڈسٹری، سیکورٹی اسٹینڈرڈ کونسل کی سرٹیفیکیشن باڈی ہے۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ خوشحالی بینک اب پاکستان کے ان بینکوں میں شامل ہوگیا ہے جوDSS PCI پر عمل درآمدکے لیے تصدیق شدہ ہیں۔