مزید خبریں

رحیم یار خان، کانگو وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

رحیم یار خان (صباح نیوز) رحیم یار خان میں کانگو وائرس کا ایک مشتبہ مریض دم توڑ گیا۔ شیخ زید اسپتال کے ترجمان کے مطابق کانگو وائرس کے3 مزید مشتبہ مریض زیر علاج ہیں‘ محکمہ صحت نے بتایاکہ وائرس کی تصدیق کے لیے مریضوں کے نمونے قومی ادارہ صحت کوبھیج دیے گئے ہیں۔ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا مرض ہے ،اس مرض میں مبتلا شخص کو تیز بخار‘ سردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، کمزوری، منہ میں چھالے اور آنکھوں میں سوجن ہوتی ہے۔