مزید خبریں

Jamaat e islami

قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں آ رہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قیمتوں میں مزید اضافے کی خبر آ رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لکھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے دو ماہ میں پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مزید قیمتوں میں اضافے کی خبر آ رہی ہے، وقت ہے کہ نکلیں اور اس غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ، ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔