مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ٹی آئی امیدوار کے دفتر پر لیگی امیدوار نے حملہ کیا، فیاض چوہان

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے دفتر پر ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان نے فورس کے ساتھ دفتر میں آکر حملہ کیا، پسٹل یا رپیٹر نہیں بلکہ مضبوط اسلحہ استعمال کیا گیا، 222 کلاشن کوف کی سیدہی گالیاں ماری گئیں، فوٹیجز ان کے پاس موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد پنجاب حکومت قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے، آئی جی پنجاب ہماری درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں تحریک انصاف پر ظلم وستم کیا جا رہا ہے، سرکاری مشنری ن لیگ کیلیے استعمال ہو رہی ہے، مگرکوئی پوچھنے والا نہیں۔