مزید خبریں

اسلام آباد میں رہزن سرگرم‘ن لیگی میڈیا ورکر لٹ گیا

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ سیکٹر

F-8/3 اسلام آباد کے میڈیا اسسٹنٹ عبدالحفیظ کو دفترکے سامنے مین روڈ پر گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔صبح 6بجے کسی کام کے سلسلے میں جیسے ہی آفس سے باہر نکلے تو2موٹرسائیکل سوار اُن کے سامنے آئے اور انہیں گن پوائنٹ پر ان سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ اس سے پہلے بھی گلی نمبر10 میں کافی وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس بالکل ناکام نظرآتی ہے اور اس سلسلے میںپولیس کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ دارلحکومت میں اس طرح کی کھلے عام وارداتیں عوام کیلئے باعث تشویش ہیں۔