مزید خبریں

مزدوروں کی داد رسی کرے‘ محمد اکبرEOBIـ

متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر محمد اکبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ EOBI محنت کشوں کے قانونی استحقاق کی ادائیگی کی بجائے مختلف قانونی موشگافیوں کی آڑ میں انکار کو وطیرہ بنا لیا ہے۔ تمام تر درخواست بازی اور شکایات کے باوجود ذمہ داران بے عمل اور لاپرواہ ہیں جب اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہ ہو اور یہ دھمکیاں دی جائیں کہ متاثرین توہیں عدالت کی قانونی کارروائی کر لیں جبکہ عملدرآمد ان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔ اعلیٰ عدلیہ میں فیصلہ سازی کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے، اور سالوں فیصلوں کے لیے دھکے کھانے پڑتے ہیں ۔ در اصل حکومتی سطح پر مزدور طبقہ عدم توجہ کا شکار ہے اور قوانین محنت پر عملدرآمد نا پید ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی کسی کو پرواہ نہیں اٹھارویں ترمیم کے بعد ابھی تک ای او بی آئی اپنے مستقبل بارے تذبذب میں مبتلا ہیں اور زیادہ سے زیادہ کنٹری بیوشن کے نام پر پیسے اکٹھے کرنے کے علاوہ قانون کے تحت فوائد بڑھاپا پنشن ادائیگی سے انکاری ہیں۔ ناصرف بیوہ کی پنشن بند کی ہے بلکہ غیر شادی شدہ بیٹی، معذور بیٹا، بیٹی اور رعایتی شقوں کے تحت عدالت عالیہ کے فیصلے اور احکامات کے بر خلاف غیر مساوی امتیازی سلوک ترک نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی اداروں اور ملازمین کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے اس کی سزا ملازمین کو فوائد ادائیگی سے انکار کی صورت میں دی جا رہی ہے ۔ ای او بی آئی ڈائریکٹر کے مافیا کی من مانیاں بدعنوانیاں کے خلاف کوئی شنوائی نہیں۔انہوں نے وزیراعظم سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔