مزید خبریں

ٹنڈو جام:شادی شدہ لڑکی نے گھریلو اختلافات کی وجہ سے خودکشی کر لی

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) گوٹھ میر اکبر تالپور میں 19 سالہ شادی شدہ لڑی نے اپنے گلے میں رسی ڈال کر چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی اطلاع کے مطابق لڑکی کا نام لکمی ہے اور اس کا تعلق کولہی برادری سے ہے۔ اس کی برادری نے گھریلواختلافات کی وجہ سے پنچائیت میں فیصلہ کیا اور اس کے شوہر نے طلاق دے دی جس پر اس نے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش لے کر اسپتال منتقل کی ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی ۔