مزید خبریں

عوام نسلوں کے بہتر مستقبل کیلیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، زبیر حفیظ

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا حزب اللہ جکھرو ، مقامی امیر زبیر حفیظ شیخ نے نواں گوٹھ کے علاقہ میں یوسی 6 جیئے شاہ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئر مین روشن علی تنیووائس چیئرمین محمد ہاشم میرانی کے دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں مولانا حزب اللہ نے کہا کہ سکھر دریا کے کنارے پرہے تاہم شہری صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں، جماعت اسلامی عوام کی آواز بن چکی ہے، انہوں نے اپیل کی کہ شہری ترازو پر ٹھپہ لگائیں اوراپنی تقدیر کو تبدیل کر دیں، زبیرحفیظ شیخ،روشن علی تنیو، نذیر احمد کاشانی نے بھی خطاب کیا بعد ازاں انہوں نے علاقہ لوگوں سے ملاقاتیںکیں اور کہا کہ ترازو نشان پر جماعت اسلامی کا پینل میدان میں ہے، لوگ ترازو کوووٹ دیں۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی سندھ کے رہنماء مولانا حزب اللہ جکھرو ، امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ نے یوسی 7جیئے شاہ ٹاؤن سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئر مین منصور احمد لاشاری،وائس چیئر مین غلام مصطفی شیخ،وارڈ ممبر روشن علی بلوچ کے دفتر کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوام اس بار تبدیلی کے موڈ میںہیں، محب وطن دیانتدار لوگوںکو ووٹ دے کر نمائندے منتخب کریںگے۔قبل ازیں انہوںنے یوسی 7 جیئے شاہ ٹاؤن سکھر میںانتخابی نشان ترازو کے پینل کی مہم میںحصہ لیا اور ہوٹلز، دوکان، گھر گھر ملاقاتیں کیں، باغ علی کھوسو، عبدالعزیز تنیو،سلیم جان بگٹی،ابودرداء مہر سمیت دیگر امیدواران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حزب اللہ جکھرو اور زبیر حفیظ شیخ نے یوسی 7جیئے شاہ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے امیدوار یوسی چیئر مین منصور احمد لاشاری اور ان کے پینل میں شامل امیدوار روشن علی بلوچ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا ،امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر سلطان احمد لاشاری، یوسی 6 جئے شاہ ٹاؤن سے امیدواران روشن علی تنیو اور ہاشم میرانی اور یوسی 7 سے سے امیدوار منصور بلوچ کارنر میٹنگ سے خطاب کیا، اس موقع پر نذیر احمد کاشانی، عبدالحلیم تنیو اور دیگر معززین علاقہ بھی شریک تھے۔ زبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ پنے اور اپنی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایماندار، باصلاحیت اور کرپشن سے پاک قیادت جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں ۔