مزید خبریں

Jamaat e islami

دادو: رسول بخش شاھانی کے اغوا کا معاملہ،والد خیریت سے ہیں، بیٹا

دادو (نمائندہ جسارت) جوہی کی یونین کونسل شاہ حسن کے چیئرمین کے لیے خاتون اُمیدوار کے وائس چیئرمین اُمیدوار رسول بخش شاھانی کے مبینہ اغوا کا معاملہ، خاتون اُمیدوار کے تائید کندہ اور مبینہ اغوا، وائس چیئرمین کے بیٹے مادان شاھانی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد رسول بخش شاھانی اپنے ضروری کام کی وجہ سے نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کے لیے نہیں پہنچ سکے تھے جس باعث ان کے فارم رد ہوگئے۔ میرے والد کے اغوا کی خبروں میں صداقت نہیں، والد خیریت سے ہیں اور وہ جامشورو میں موجود ہیں ہم پر اپنے سرداروں کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔