مزید خبریں

Jamaat e islami

فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ، فرانس اور برازیل فیورٹ قرار

دوحہ(جسارت نیوز)پہلی مرتبہ مشرق وسطی کے کسی ملک میں ہونے والے مینز فیفا ورلڈ کپ 2022کا آغاز رواں سال نومبر و دسمبر میں ہونے جارہا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2022میں انگلینڈ، فرانس اور برازیل کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے جو ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔قطر میں رواں سال مینز فیفا ورلڈ کپ کے مقابلے 21نومبر سے 18دسمبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈ کپ کے کوالیفائرز 3 سال قبل شروع ہوئے تھے۔2018میں ورلڈ کپ کی فاتح فرانس نے کوالیفائی کرلیا ہے لیکن موجودہ یورپی چمپئن اٹلی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا ہے۔