مزید خبریں

ق لیگ کے صدرامتیازاحمد کا طاہراعوان اورمسرت خلیل کے اعزازمیں ڈنر

پاکستان مسلم لیگ (ق) ریاض کے صرر، “دنیا نیوز” کے نمائندہ خصوصی، یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض کے صدراور ریاض کی ممتاز شخصیت امتیاز احمد نے گزشتہ دنوں پاکستان سے آئے ہوئے بزرگ صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان اور جدہ سےآئے ہوئے سینئر صحافی جسارت کے بیورو چیف سید مسرت خلیل کے اعزاز میں”دیوان ریسٹورنٹ”” ریاض میں ایک شاندار اور پرتکلف “ڈنر” کا خصوصی اہتمام کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی اور کالم نویس محمد مبشر انوار، ولید اعجاز اعوان، انجینئر نوید الرحمن، سید وقار احمد، اور حسن امتیاز، کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
اعجاز احمد طاہر اعوان نے گفتگو کرنے ہوئے کہا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور قلم کی حرمت کی پاسداری کرتے ہوئے شعبہء صحافت کو ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی صفوں کے اندر اتحاد و یگانگت کو پختہ اور مضبوط کریں۔ اعجاز احمد طاہر اعوان نے کہا کہ تمام صحافی اپنی مکمل توجہ صحافت کے فرائض منصبی پر مرکوز رکھیں اور اپنے اپکو ہر قسم کی سیاسی پارٹیوں کی وابستگی سے دور رکھ کر صحافت کو مربوط اور مستحکم کرنے پر توجہ دیں۔
مسرت خلیل نے کہا پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا “وطن ثانی” تصور کرتے ہیں، سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ کے برادرانہ تعلقات نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض اولین ہے کہ سعودی عرب کے مقامی قوانین کا دل سے احترام کریں اور ہرغیرقانونی کام کرنے سے اجتناب کریں۔تقریب کے شرکاء نے میزبان امتیاز احمد کی پُر خلوص دعوت شکریہ ادا کیا اوران کے رزق میں برکت کی دعا کی۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان رائٹرز کلب ریاض کے صدر انجینئر نوید الرحمن نے سید مسرت خلیل کو ان کے خاندان کے “شجرہ نسب” پر تاریخی اور یادگار کتاب کا نسخہء اپنے ہاتھوں سے پیش کیا۔