مزید خبریں

بھارتی کھلاڑیوں کی ٹاپ رینکنگ ،آئی سی سی پرسوالیہ نشان

دبئی(آئی این پی)بھارتی کھلاڑی ایشان کشن کی صرف3 میچز میں اچھی پرفارمنس انہیں 76ویں نمبر سے ساتویں نمبر پر لے آئی ہے جس کے باعث آئی سی سی کی گورننگ باڈی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔بھارتی کھلاڑی ایشان کشن نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر رینکنگ میں 68درجے ترقی حاصل کرکے7ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ گزشتہ ہفتے ایشان کشن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹر رینکنگ میں 76ویں نمبر پر موجود تھے جس کے بعد صرف 3 اننگز میں انہوں نے دو نصف سنچریاں اسکور کیں اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی ٹاپ 10 میں جگہ بنالی۔ایشان کشن نے بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب انہوں نے 76، 34 اور 54 رنز اسکور کیے تاہم صرف 3 اننگز میں 54.66 کی اوسط سے 164 رنز ان کی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے کی ضمانت نہیں ہوسکتے۔دوسری جانب انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں اب تک صرف 13 میچز کھیلے ہیں جس میں 37.75 کی اوسط سے انہوں نے 453 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 132.45 رہا ہے جس میں ان کی 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔