مزید خبریں

Jamaat e islami

سینٹرل فٹبال چمپئن شپ،خلیق میموریل کی پری کوارٹرفائنل میں رسائی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سینٹرل کے زیراہتمام عبدل ایف سی کے تعاون سے سکسٹین اسٹارز فٹبال کے سبزہ زار گرائونڈ میں جاری ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چمپئن شپ2022 میں خلیق میموریل نے ایک سخت مقابلے کے بعد واصف میموریل کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے زیر کرکے پری کوارٹرفائنل میں سیٹ کنفرم کرادی۔ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چمپئن شپ کا شاندار میچ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی 2 معروف ٹیموں واصف میموریل ایف سی اور خلیق میموریل ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف شاندار مووز بنانے، جبکہ واصف میموریل کو کامیابی اس وقت حاصل ہوئی۔ وقفہ تک واصف میموریل کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی ۔ اختتامی وصل پر مقابلہ خلیق میموریل نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس میچ کو نیشنل ریفری بابر نسیم نے سپروائز کیا جبکہ معاونت میں قاری آ صف،محمد رفیق،صابر بلوچ نے کی ۔