مزید خبریں

حیدرآباد: مہنگائی کیخلاف مختلف تنظیموں کے مظاہرے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمیشن حیدرآباد‘ سندھی عورت تنظیم‘ سول سوسائٹی‘ ہاری کمیٹی کے رہنماوں ایڈوکیٹ نثار چانڈیو‘ ثمر جتوئی‘ شہزادی بھرگڑی‘ کامرید سارنگ جام‘ نظیر قریسی‘ نازیب بھٹی سہیل چانڈیو‘ عزیز کھوسو ودیگر نے کہاکہ حالیہ عوام دشمن بجٹ نے عوام ماردیا ہے پیٹرول‘ گیس‘ تیل‘ بجلی‘ آٹا سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر ملک کو تباہ کررہی ہے وہ حکمران چور ہیں جن کے دور میں عوام کو دو وقت کی روٹی تک میسر نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ ملک ہر روز مہنگائی کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرنے والے عوام دشمن منصوبوں پر عمل پیرا ہیں ان کو عوام کو کوئی احساس نہیں ہے مسلسل مہنگائی بم گراکر عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جارہاہے انہوںنے کہاکہ مسلسل پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دشمنی حکمران ہوشن کے ناخن لیں اور عوام پر رحم کریں۔