مزید خبریں

حیدرآباد:جام شورو لمس کی رہائشی کا دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جام شورو لمس کالونی کی رہائشی تہمینہ زوجہ امان اللہ لاشاری نے دکان دینے کے بہانے ہونے والے فراڈ اور قتل کی دھمکیوں وگرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس نے کہاکہ میرا بیٹا وقار لاشاری لمس مارکیٹ میں سبزی کا ٹھیلا لگاتا ہے لمس کالونی کے ریٹائرڈ ملازم مسرت ابڑو‘ اعجاز نوحانی‘ ماجد نوحانی ودیگر نے دکان دینے کے بہانے 55ہزار روپے لے لئے بعد میں نہ دکان دی اور نہ ہی رقم واپس کرنے کو تیار ہیں ملزم اعجاز نوحانی نے ایک روز قبل گھر پر فائرنگ کی اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں میں نے پولیس رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوا۔بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے بجائے میرے بیٹوں وسیم‘ وقار‘ کامران لاشاری کو گرفتار کرلیا پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے ۔