مزید خبریں

تعلیمی اداروں میں موسیقی سکھانے کا فیصلہ اسلام دشمنی ہے، تنظیم اساتذہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسیقی سکھانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسلام دشمنی پر مبنی فیصلہ ہے اور نونہالان پاکستان کو سیکولر اور لبرل بنانے کی بد ترین سازش ہے تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ سندھ اس فیصلے کی پًر زور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم اساتذہ خواتین ونگ سندھ ڈاکٹر فرخندہ کمال نے اپنے مذمتی بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں 2019ء میں بھی موسیقی کی کلاسز کا فیصلہ کیا تھا اس وقت بھی تنظیم اساتذہ پاکستان اور اساتذہ تنظیموں کی قیادت نے بھر پور ردعمل دیا تو سندھ حکومت نے مجبوراً اپنا فیصلہ واپس لیا تھا۔ آج بھی تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ سندھ اسلام دشمنی پر مبنی موسیقی ٹیچرز کی بھرتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں اس فیصلے کو فی الفور واپس لے اور فلم انڈسٹری کو ریلیف دے کر بیراہروی میں اضافہ کرنے کے بجائے حکومت وقت تعلیم کے شعبہ کے لیے بجٹ میں مزید اضافہ کرے اور ہزاروں خالی سیٹوں پر عربی اور ناظرہ قرآن کے اساتذہ بھرتی کرے۔