مزید خبریں

Jamaat e islami

وفاق نے 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کافیصلہ واپس لے لیا۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق حکومت نے طے کیا ہے کہ ملکی ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ درآمدی چینی 110 روپے فی کلو میں پڑے گی جبکہ مقامی چینی کی قیمت فی کلو 90 روپے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کے سرپلس ذخائر موجود ہیں، آٹا، چینی گھی سے متعلق کوئی پریشانی نہیں، عالمی مہنگائی سے کھانے پینے کی اشیا کا درآمدی بل 29 ارب ڈالر ہو گیا ہے گزشتہ درآمدی بل 9 ارب ڈالر کا تھا۔