مزید خبریں

Jamaat e islami

یاسین ملک کا کیس بھی عالمی عدالت میں سنا جائے‘ مشال ملک

اسلام آباد (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہزاروں بے گناہوں کے قاتل کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سنا جا سکتا ہے تو لاکھوں کشمیریوں کی توانا آواز یاسین ملک کا کیس بھی عالمی عدالت میں سنا جائے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں مشال ملک نے کہا کہ بھارت جبر زبردستی کے ذریعے کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا، بھارت تحریک آزادی کو کچلنا چاہتا ہے‘ سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والا بھارت یاسین ملک کی حق گوئی سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے
مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے‘ یاسین ملک کو دہشت گرد کہنا بھارتی بوکھلاہٹ ہے‘ عالمی عدالت انصاف یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لے۔