مزید خبریں

Jamaat e islami

عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا، شیخ رشید

 

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا، حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر عدالت عظمیٰ کو سوموٹو لینا چاہیے، ایک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، 7 ارب ڈالرز کے ریزرو، ایک ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے، ایل این جی مہنگی خریدی گئی، آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہیں، خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے، عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا، ملک کی فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی انہیں کوئی فکر نہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجاب کے ایک صوبے میں دو اسمبلیوں کے اجلاس ہورہے ہیں، پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن ایک ووٹ کی اکثریت سے حکومت کا فیصلہ کرے گا، حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر عدالت عظمیٰ کو سوموٹو لینا چاہیے۔