مزید خبریں

Jamaat e islami

خرم دستگیر کے بیان کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شہباز گل

اسلام آباد (صباح نیوز) پا کستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ خرم دستگیر کے بیان پر تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پاکستان میں اس وقت ریکارڈ مہنگائی ہوئی اور جب سے کورونا گیا ہم نے بتایا کہ یہ انٹرنیشنل مہنگائی ہے لیکن ہم کہتے تھے کہ دنیا کی مہنگائی سے موازنہ کریں تاہم اب صورتحال الٹ ہے، پہلے جو 11، 12 فیصد مہنگائی تھی آج 30 فیصد کو چھو چکی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہم گائوں کے لوگ ہیں کہ کھوتا کھوہ میں چلا جائے تو سب نکالتے ہیں اور جب تک کھوتا باہر نہ آئے تو گزارہ نہیں ہوتا۔ احتجاج کرنے کا مقصد مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا ہے اور اس وقت کھوتا کھوہ میں چلا گیا ہے اور پوری عوام کی طاقت سے اس کھوتے کو کھوہ سے نکالنا ہے اور ان تمام مسائل کا واحد حل نئے عام انتخابات ہیں۔