مزید خبریں

Jamaat e islami

کراچی کی جیل سے رہا 20بھارتی ماہی گیر لاہورروانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں5 سال سے قید20 بھارتی ماہی گیروں کو حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر جیل سے رہا کر کے لاہور روانہ کر دیا، جنہیں آج دوپہر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کے سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد کے مطابق20 بھارتی ماہی گیروں کو کورٹ پولیس اور ایدھی فائونڈیشن کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔