مزید خبریں

Jamaat e islami

گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کرکے غیر قانونی کام کیا، پرویز الٰہی

 

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں آئینی بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کرکے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے، اسمبلی ایک قانونی ادارہ ہے جو ایک انسٹیٹیوشن کی حیثیت رکھتا ہے اسے کمزور کرنا دراصل آئین اور جمہوریت کو کمزور کرنے
کے مترادف ہے، اسمبلی سے باہر غیرآئینی اجلاس سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور اسمبلی اسٹاف کے بغیر اجلاس طلب کرکے غیر قانونی کام کیا گیا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے سب سے بڑے جمہوری ادارے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا، گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔