مزید خبریں

Jamaat e islami

امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہورہاہے، شیریں مزاری

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہوتا جا رہا ہے، بلاول بھارت سے تجارت کی بحالی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی سرکار کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہے اور ظلم کی حدیں پار کر رہی ہے۔ شیریں مزاری نے چیئرمین پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کے دل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خواہش نے انگڑائی لی ہے، اہل سازش کے عزائم روز بروز واضح ہو رہے ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ معیشت کو برباد جبکہ پیپلز پارٹی خارجہ پالیسی کو امریکی مطالبات کے تابع کر رہی ہے۔