مزید خبریں

Jamaat e islami

راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سیکورٹی سخت کردی گئی

 

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے، سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو چیک اور بریف کیا،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری نے کہا ہے کہ عبادت کیلئے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔تفصیلات کے راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو چیک اور بریف کیا،سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہرممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔