مزید خبریں

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات اور فیصلوں کے باوجود سندھ میں بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،کاروباری تجارتی حلقوں سیاسی اورسماجی تنظیموں نے مالیاتی نقصانات کم کرنے اورتوانائی بحران پرقابو پانے کے لیے حکومت سے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی کے فیصلے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ملک میں کفایت شعاری کے تحت مفت پیٹرول کی فراہمی میں کم کرنے کے فیصلے کے بعد توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے حکومت نے ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کے علاوہ تجارتی اور کاروباری مراکزرات 9 بجے بند کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد شروع کردیا ہے۔