مزید خبریں

اتحاد ٹائون میں ڈکیتی مزاحمت پرایک شخص قتل ‘دوسرازخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میںرہزنوںکی فائرنگ اوردوسرے حادثات وواقعات میں 2افراد جاں بحق جب کہ7زخمی ہوئے ،ڈاکوئوں کے ہاتھوں شہری کے مارے جانے کا واقعہ اتحاد ٹائون میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائو ن بلاک اے میں مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے ڈکیتی کی وارادت کے دوران مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 30سالہ راحت اللہ ولد حمید موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 25سمیع ولدعبداللہ شدید زخمی ہوگیا فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ میوہ شاہ قبرستان کے قریب جھاڑیوں سے ایک 55 سالہ شخص کی لاش ملی پاک کالونی پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا متوفی کی رات گئے تک شناخت نہ ہوسکی تھی ،ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی کے بنگالی پاڑے میں 40سالہ فرحان علی ولد محمود نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ شیر پائو کالونی میں بھی 23سالہ عبد الرحمن ولد مولا بخش نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،کورنگی ڈیڑھ نمبر مٹکے والی پلیہ کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 3 افرادزوہیب،معیز اور قمر زخمی ہوگئے سولجر بازار میں واقع گارڈن ویلی اپارٹمنٹ میں 37سالہ موسیٰ ولد جواد اپنی ہی پستول سے حادثاتی طور گولی چل جانے سے شدید زخمی ہوگیا گیا۔