مزید خبریں

Jamaat e islami

زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان فیڈرل جج تعینات

 

واشنگٹن (آن لائن) پاکستانی نژاد امریکی جج زاہد قریشی نے ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان ہیں جنہیں صدر بائیڈن نے فیڈرل بینچ پر تعینات کیا ہے۔ زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ زاہد قریشی کی حلف برداری کی تقریب نیوجرسی میں ہوئی، جس کے بعد انہوں نے امریکا کے ڈسٹرکٹ جج کا عہدہ سنبھال لیا۔ گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینیڈیز کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔