مزید خبریں

Jamaat e islami

اب سرکاری محکموں کو منی لانڈرنگ کیلیے استعمال مت کرنا ‘مراد سعید

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے حکومت سے اپیل کی کہ اب سرکاری محکموں کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال مت کرنا۔ایک ٹوئٹ پر مراد سعید نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے40 میں سے 13آبزرویشنز پاکستان پوسٹ کے حوالے سے تھیں، انکو ایڈریس کرنا مشکل ٹاسک تھا جو عمران خان کی قیادت میں پاکستان پوسٹ نے انتھک محنت سے ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ اب ٹارگٹ مکمل ہو چکے تو امپورٹڈ حکومت سے اپیل ہے کہ سرکاری محکموں کو پھر سے بے نامی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال مت کرنا۔