مزید خبریں

Jamaat e islami

مختلف تھانوں میں لیڈیز اہلکاروں کو بطور محرر‘کرائم محرر تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانوں میں لیڈیز اہلکاروں کو بطور محرر/کرائم محرر تعینات کردیا گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق لیڈی پولیس اہلکاروں نے متعلقہ تھانہ جات میں چارج سنبھالتے ہی اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں۔اگلے مرحلے میں ان لیڈی پولیس آفیسرز کو تھانہ جات میں بطور ہیڈ محرر تعینات کرنا ہے جس کے لئے انہیں مکمل تربیت دی جائے گی ۔