مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان:جئے سندھ محاذ کا وفاقی حکومت کے خلاف مظاہرہ

 

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)جئے سندھ محاذ کا وفاقی حکومت کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ، عام آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔جئے سندھ محاذ ٹنڈومحمدخان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف ضلعی صدر زاہد جسکانی ، اصغر نوناری ، شاہنواز گوراہیو ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ، موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ واپس لے ، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔