مزید خبریں

جماعت اسلامی میں موروثیت اور خاندانی غلامی نہیں،زبیر حفیظ

سکھر(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے نامزد امیدواران یوسی 2 مکی شاہ ٹاؤن عبدالباری انصاری، ادریس میمن اور کونسلر بلال انصاری کے اعزاز میں علاقے کے لوگوں کی جانب سے. جناح چوک سکھر میں تقریب کا انعقاد ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں موروثیت اور خاندانی غلامی نہیں ہے بلکہ میرٹ کی بنیاد پر کارکنان کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ نیب کی لسٹ میں تمام پارٹیوں کے کئی لوگ شامل ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے کسی ایک فرد کا نام بھی اس لسٹ میں نہیں ہے۔نعمت اللہ خان نے کراچی میں بے مثال ترقیاتی کام کروائے 14 سو سے زائد افراد کی ٹیم ان کے ساتھ تھی لیکن کسی ایک بھی فرد پر کسی قسم کا الزام نہیں لگایا جا سکتا جبکہ سکھر میں نمائندوں نے انتہائی بے دردی کے ساتھ عوام کا پیسہ لوٹا ہے جس سے سارا شہر خوبی واقف ہے یہ نام نہاد نمائندے ایک بار پھر دلفریب جھوٹے نعروں اور دعوئوں کے ساتھ بلدیاتی انتخاب میں کھڑے ہو کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم شہری اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے اور انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے۔